Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن سے پی اے سی کے چیئرمین کے لیے پینل کے نام مانگے گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔