Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ کا آئینی بینچ بن گیا ، جسٹس امین الدین سربراہ ہونگے ، فیصلہ پانچ اور سات کی شرح سے ہوا، کون کون سے ججز بینچ میں شامل تفصیلات سب نیوز پر

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ بن گیا ، جسٹس امین الدین سربراہ ہونگے ، فیصلہ پانچ اور سات کی شرح سے ہوا، کون کون سے ججز بینچ میں شامل تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کا آئینی بینچ بن گیا ، جسٹس امین الدین سربراہ ہونگے ، فیصلہ پانچ اور سات کی شرح سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلا س ہوا جس میں 7رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے ، پنجاب سے جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک کا آئینی بینچ کیلئے تقرر، آئینی بنچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کیا گیا ہے ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس جمال مندوخیل بھی بینچ میں شامل ہیں ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں آئینی بنچ کی تقرری 7اور 5 کی اکثریت سے ہوئی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔