Wednesday, November 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزشرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، وزیر اعظم

شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر آگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا، مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں شرح سود میں بتدریج کمی کی، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معشیت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا سعودی عرب اور قطر کا دورہ مفید رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میرے دورے کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، جہاں شمسی توانائی اور کان کنی سے متعلق معاملات زیرغور آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے، آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، محنت سے کام کرنے پر کامیابی ضرور ملتی ہے، سفر کٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرور کامیاب ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔