Tuesday, November 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ

ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ

اسلام آباد: پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

پی ٹی آئی وفد آج دوپہر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے آئے گا۔

ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔