اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے جبکہ ٹیکسلا پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔