Tuesday, November 5, 2024
ہومتازہ ترینچھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت اسی ہفتہ کی جائے، 2 سینئر ججوں کا چیف جسٹس سے مطالبہ

چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت اسی ہفتہ کی جائے، 2 سینئر ججوں کا چیف جسٹس سے مطالبہ

اسلام آباد ( آئی پی ایس) 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خط کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔

دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

خط کے متن کے مطابق 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے، ججز کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی جانی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔