Tuesday, November 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی،اسمبلی سیکیورٹی ہال میں داخل

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی،اسمبلی سیکیورٹی ہال میں داخل

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈیکے ذریعے لائے گئے۔قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا

اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔ ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعریلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے ‘بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان’، کے نعرے لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔