Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانوزیراعلیٰ مریم نوازکی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

وزیراعلیٰ مریم نوازکی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔مریم نواز کے معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا، طبی معالجین نے وزیراعلی پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز کی گلے کے انفیکشن کا علاج کرانے کے لیے 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے جب کہ وہ کافی عرصے سے گلے کے انفکیشن میں مبتلا ہیں

ذرائع کا کہنا تھا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر ان کا آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز لندن سے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔