Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ، بڑی نوعیت کی فوری کمی کی ضرورت ہے،گزشتہ اجلاسوں میں پالیسی ریٹ بتدریج کم کر کے ساڑھے 17 فیصد پر لانا خوش آئند ہے ، مہنگائی میں کمی اور سنگل ڈیجٹ میں آنے پر پالیسی ریٹ کو جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہیے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ صنعتیں عالمی منڈیوں میں مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں،سخت مانیٹری پالیسی غیر متوازن قرضوں کا ماحول پیدا کر رہی جو طویل مدتی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے، مرکزی بینک مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کو کم از کم 5فیصد تک کم کرے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے شرح سود میں نمایاں کمی ضروری ہے، شرح سود میں کمی سے ایس ایم ایزکیساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کو بھی مدد ملے گی ، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔