Wednesday, November 6, 2024
ہومپاکستانحکومت پنجاب کا پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ،فزیبیلٹی پرکام شروع

حکومت پنجاب کا پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ،فزیبیلٹی پرکام شروع

لاہور (آئی پی ایس )حکومت پنجاب نے پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ائیرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں ان سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نیکہا ہے کہ اس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔