لاہور (آئی پی ایس )حکومت پنجاب نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن میں محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں پر اسموگ زیادہ اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں کو چھٹی دی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کسی اسکول میں ایک ہفتے کے لیے پہلی سے پانچویں جماعت تک کلاسز نہیں ہوں گی۔
اسموگ کی ابتر صورتحال ، لاہور میں پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔