Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانمریم نوازکا گلے کے علاج کیلئے 5نومبرکو لندن جانے کا امکان

مریم نوازکا گلے کے علاج کیلئے 5نومبرکو لندن جانے کا امکان

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔

مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔ مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔