لاہور : لارڈ واجد خان نے کہا ہے گجرات کی مصنوعات کو برطانوی اور یورپی مارکیٹس تک رسائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین یونین کونسل ادول و سیکرٹری گجرات جمخانہ رخسار احمد ملہو نے لارڈ واجد خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان خاص طور پر گجرات بزنس کمیونٹی کے برطانوی میں کاروباری موقعوں پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر رخسار احمد ملہو کا کہنا تھالارڈ واجد خان گجرات میں بنائے جانے والی مصنوعات جس میں کراکری فین اور دیگر مصنوعات کو برطانوی میں ایکسپورٹ بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میںاس موقع پر لارڈ واجد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خاص طور اپنے ابائی علاقے گجرات میں بنائی جانے والی مصنوعات کو برطانوی اور یورپی مارکیٹس تک رسائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
تقریب میں گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات چوہدری جعفر اقبال، یاسر سیٹھی، مراد حسین، ابرار حسین جعفری، یاسر اقبال دلاور خان، ساجد شیخ نے شرکت کی۔