Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانقاضی فائز عیسی پر لندن میں حملے کا معاملہ ،پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے

قاضی فائز عیسی پر لندن میں حملے کا معاملہ ،پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر لندن میں حملے کے معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن لندن کوقانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو ہدایات جاری کیں۔وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے،ملزمان کو قرارواقعی سزادلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے،اس گھناونے فعل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔