Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایف بی آر

ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایف بی آر

اسلام آباد (سب نیوز )فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ملاقات کی تردید کردی۔اپنے وضاحتی بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف سے ورچوئل اور دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں رہا۔ریونیو بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف بی آر ایسی تمام غلط اور بیبنیاد خبروں کو مسترد کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔