Thursday, November 7, 2024
ہوماسلام آبادضلع انتظامیہ گرام فروشوں کے خلاف متحرک،متعدد کو جرمانے

ضلع انتظامیہ گرام فروشوں کے خلاف متحرک،متعدد کو جرمانے

اسلام آباد (آئی پی ایس )ضلع انتظامیہ گرام فروشوں کے خلاف متحرک،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی G-15 اور 26 نمبر چونگی اور گردنوا میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی مجسٹریٹ صدر زون نے مختلف مارکیٹوں میں سبزیات پھلوں اور گروسری سٹورز میں خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کے لیے چیک پرتال کیںسرکاری نرخ نامے سے زائد نرخوں پر اس اشیا خوردونوش سبزیات اور پھل بیچنے والے ناجائز فروشوں پر جرمانے کیئے اور ایک ناجائز گراں فروش کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔ضلع انتظامیہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیا خوردونوش فراہم کرنے کیلیے کوشاںہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔