Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاک سعودی بھاری سرمایہ کاری کا روڈ میپ طے کر لیا گیا، جلد پیشرفت متوقع

پاک سعودی بھاری سرمایہ کاری کا روڈ میپ طے کر لیا گیا، جلد پیشرفت متوقع

لاہور(سب نیوز)سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں وفاقی وزراء کا سرمایہ کاری کیلئے سعودی وزراء سے اجلاس ہوا ،
پاکستان میں سعودی عرب سے بھاری سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال، جلد عملی پیشرفت متوقع ہے ۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی زیر صدارت دونوں ممالک کے مذاکرات ہوئے ۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی سعودی حکام سے بات چیت ہوئی ،
سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کی روشنی میں ایم او یوز اور باہمی معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب، وفاقی وزراء سعودی حکومت سے معاہدوں کو عملی شکل دینے میں سرگرم ہے ۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے حکام سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اہم شعبوں کی ترجیحی فہرست کے مطابق کام کریں گے، سازگار ماحول کی فراہمی، غیر ضروری کاروائیوں سے گریز اور مکمل سہولت یقینی بنائیں گے،سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ سرمایہ کاری کیلئے بھرپور مدد فرام کرے گا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے تقاضوں کے مطابق سرمایہ کاری کو بڑھا کر پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط کریں گے،
سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفاقی وزراء کا سعودی عرب میں خیر مقدم کیا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان خوشگوار،سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے حجم میں مزید اضافہ کرینگے، پاکستانی معیشت وتجارت کے فروغ میں سعودی عرب بھرپور کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کو 25و26نومبر کے سعودی عرب کے ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
سرمایہ کاری کیلئے سعودی اور پاکستانی وزراء کے مابین فالو اپ جاری رکھنے اور رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور مصدق ملک نے سعودی وزیر شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح سے اظہار تشکر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔