Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا

ٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔ْ

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔