اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ا لیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے، توہین ا لیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی، نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔
الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نوازشریف اور عمران خان کو طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔