اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔ر ئو ف حسن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے دوران لوگوں سیزبردستی ووٹ لییگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم نیپرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔
ر ئو ف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات بنائیگئے، آئین وقانون کیمطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے، قاضی فائزعیسی کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلیانصاف کیمطابق ہوں گے۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سیرابطوں کو بڑھائیں گے، شیرافضل مروت نیایسی گفتگو پہلی دفعہ نہیں کی، شیرافضل مروت کی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔