Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانمعروف انٹرنیشنل ہسپتال میں سالانہ اسٹاف فیسٹ کا انعقاد ایرانی سفیر کی خصوصی شرکت

معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں سالانہ اسٹاف فیسٹ کا انعقاد ایرانی سفیر کی خصوصی شرکت

اسلام آباد:معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے سالانہ اسٹاف فیسٹ کا انعقاد کیا، جس میں معزز ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغددام کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے اپنے ملازمین کی محنت، جانفشانی اور اپنے کام سے لگن کی تعریف کے لئے ایک سالانہ اسٹاف فیسٹ کا انعقاد کیا، اس تقریب کی خاص بات ایرانی سفیر، ڈاکٹر رضا امیری مغددام نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی، جنہوں نے معروف انٹر نیشنل ہسپتال کی قیادت کی تعریف کی اور کہا، “ایسی تقریبات نہ صرف سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ کسی بھی کامیاب تنظیم کے لیے مضبوط ٹیم اسپرٹ کو بھی فروغ دیتی ہیں۔”اپنے خطاب میں، ایرانی سفیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خصوصا” سائنس و طبی شعبے میں دن بدن بڑھتی ترقی کا ذکر کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان سائنسی، طبی اور دیگر شعبہ جات کے اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے مذید تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،خصوصا” دونوں ممالک کے درمیان طبی سیاحت کے فروغ کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
اس تقریب کے اختتام پر ایک دلچسپ لاٹری کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی انعامات شامل تھے، جن میں عمرہ پیکیج (پہلا انعام)، لیپ ٹاپ (دوسرا انعام)، اور ایل ای ڈی ٹی وی (تیسرا انعام) شامل تھے، جس میں تمام شرکاء نے خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ہارون نصیر اور ایرانی سفیر نے مختلف طبی شعبوں جیسے تحقیق، سرجری، اور جگر کی پیوندکاری میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی۔
سفیر کو ہسپتال کے جاری منصوبوں اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ نصیر نے صحت کے شعبے میں نرسوں کی عالمی کمی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان میں نرسوں کا مریضوں کے ساتھ تناسب تقریباً 1:40 ہے، جو تجویز کردہ 3:10 کے تناسب سے کہیں کم ہے۔ یہ کمی صحت کے نظام پر بھاری دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس مسئلے کے فوری تدارک کے لئے ہم اپنی نرسنگ ٹیم کی تربیت اور ترقی میں کافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔”سینئر ایچ آر منیجر، فہد حفیظ نے تقریب میں یہ خوشخبری بھی دی کہ سالانہ اسٹاف فیسٹ اب ایک مستقل روایت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہم اس تقریب کی کامیابی سے خوش ہیں اور اسے ہر سال مستقل طور پر منانے کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ ہمارے اسٹاف کی محنت اور لگن کی قدر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔”یہ تقریب قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی، جس نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کی مثبت اور معاون کام کی ثقافت کی عکاسی کی۔ یہ اقدام معروف کی صحت کی دیکھ بھال میں عمدگی کی کوششوں اور اپنی ٹیم کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔