Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزاتنا اندھیرا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ نظر نہیں آتی تھی: علی محمد خان

اتنا اندھیرا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ نظر نہیں آتی تھی: علی محمد خان

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا اندھیرا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی، میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی کو باہر لانا ہو گا۔
علی محمد خان نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میرے اور تیرے لیڈر کا فرق رکھے گی، بے توقیر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے، کیا بانیٔ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم نہیں رہے؟ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ آپ اس کا جواب دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔