ہانگ کانگ : ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا۔مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی، گرین شرٹس کی جانب سے 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے آصف علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، انکے علاوہ محمد اخلاق نے 40 جبکہ کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کوئی بھی بالر پاکستان کی ایک وکٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔قبل ازیں ہانگ کانگ سپر سکسز کے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے کپتان روبن اتھاپا نے 31، کیدار جادھو 8 رنز بناسکے، بھرت چپلی نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، منوج تیواری نے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔
ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔