Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزامارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کردی گئی

امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کردی گئی

دبئی (سب نیوز )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم میں دو ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے ویزا ایمنسٹی اسکیم میں اضافے کا اعلان کیا۔دبئی سے اماراتی حکام کے مطابق ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس اسکیم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوا اور اسے 31 اکتوبر کو ختم ہونا تھا۔ ہزاروں افراد نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ویزا اسٹیٹس کو ریگولرائز کرایا۔ اماراتی حکام نے اس کے نتیجے میں اوور اسٹے کرنے والوں کو لاکھوں کے جرمانے سے چھوٹ دی۔اماراتی حکام کے مطابق ایکسپائرڈ ویزے والے افراد کو بغیر جرمانہ قانونی رہائشی بننے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔