نیویارک (سب نیوز )وائٹ ہاس پر آئندہ 5 سال کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کس کا راج ہوگا؟ امریکا میں صدارتی انتخاب کی مہم آخری ہفتے میں داخل ہوگئی، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دینے پر صدر جوبائیڈن کے بیان سے دوری اختیار کرلی۔ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے صدارتی انتخاب میں فیصلہ کن اہمیت کی حامل 7 ریاستوں میں سے 2 ریاستوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے بدھ کو شمالی کیرولائنا اور اس کے بعد پنسلوینیا کا دورہ کیا۔
ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو شمالی کیرولائنا کے راکی مانٹ کے قصبے میں موجود تھے جہاں سے ایک گھنٹے کی مسافت پر کاملا ہیرس کی ریلی منعقد ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کیرولائنا سے وسکونسن جائیں گے جہاں وہ امریکی اسپورٹس اسٹار بریٹ فاور کے ساتھ دکھائی دیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ہار جاتے ہیں تو وہ انتخابی نتائج کو مسترد کر دیں گے، ریپبلکن نے پہلے ہی بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوں میں وزن پیدا کرنے کے لیے انتخابی افسران کی جانب سے پکڑی گئی انفرادی بیضابطگیوں کے معاملے کو اچھالنا شروع کردیا ہے۔ کاملا ہیرس بدھ کو وائٹ ہاس کے باہر ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کے بعد پرامید نظر آئیں جہاں انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ ان کے حریف بے لگام طاقت کے لیے غیر متوازن اور خارش زدہ ہیں۔