Saturday, November 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی موخر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی موخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کا عمل مخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کے حوالے سے بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم، ذرائع کے مطابق ججوں کے معاملہ پر قانون سازی کا عمل اب چند روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ججوں کی تعداد اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کیلئے قانون سازی اگلے سیشن تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعلی عدلیہ کے حوالے سے نئی قانون سازی پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت 27ویں ترمیم یا عدلیہ کے حوالے سے کوئی بی بل پیش کرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔