Saturday, November 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس یحیی کو دل سے چیف جسٹس تسلیم، 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

جسٹس یحیی کو دل سے چیف جسٹس تسلیم، 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پورے دل سے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان تسلیم کرتی ہیلیکن 26 ویں آئینی ترمیم کو دل سے مسترد کرتی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ جسٹس یحیی آفریدی کی تقرری 26ویں ترمیم کی وجہ سے ہی ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی انہیں بطور چیف جسٹس قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی سے استعفے کا مطالبہ کرنے کا کوئی آپشن پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں زیر غور نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔