بیجنگ :چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی نتائج ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق نہیں ہیں اور چینی اور یورپی صنعتوں کے بنیادی خدشات کو دور کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں، جن سے چین متفق نہیں اور انہیں قبول نہیں کرتا۔جمعرات کے روزانہوں نے کہا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف سبسڈی مخالف تحقیقات میں یورپی فریق نے بہت سے غیر معقول جواز پیش کیے ہیں،
چین نے اس حوالے سے اپنا جامع دفاع کیا ہے اور بڑی تعداد میں شواہد یورپی فریق کو پیش کیے ہیں لیکن یورپی فریق نے اس پر پوری طرح غور نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے ہمیشہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے عمومی تعاون کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، ہمیشہ کھلےپن اور تعاون پر مبنی رویے کو برقرار رکھا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں متعلقہ ممالک کے ساتھ تعاون پر قائم ہے تاکہ عالمی آٹو موٹو انڈسٹری چین اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے ،سبز اور کم کاربن تبدیلی اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے مشترکہ ردعمل فراہم کیا جا سکے۔