Tuesday, December 24, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم جاری کیا۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی جانب سے وکیل علی بخاری، زکریا عارف، حسن سجاد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے اعظم سواتی کو کل صبح 9 بجے ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر کیسز کی حفاظتی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔