اسلام آباد (سب نیوز )چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر سیکٹرآئی چودہ ، سیکٹرآئی پندرہ اور سیکٹر ایچ سولہ مین گرینڈ آپریشن،غیر قانونی مسجد کے علاوہ حویلیان، کمراجات، دوکانات مسمار کر دیے گئے جبکہ ایک ارب روپے ملکیتی سی ڈی اے واگزار کر لی گئی۔جاری تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر قابض مافیاکے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں سی ڈی اے کا آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سردارممد اصف اور تحصیل دار مزاذ سعید اختر، آئی سی ٹیم جسٹریٹ نصیر اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایریا ٹیم اور مقامی پو لیس نے حصہ لیا-
چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،ایک ارب کی زمین واگزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔