Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزنیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے ممبر نامزد کر دیئے

نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے ممبر نامزد کر دیئے

اسلام آباد(سب نیوز ) نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 اراکین کے نام مکمل ہو گئے۔

پارلیمانی کمیٹی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام نے اپنے اپنے ممبر نامزد کر دیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے نام دے دیئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کے نام بھجوا دیئے گئے۔

فاروق ایچ نائیک سینیٹ کی جانب سے جبکہ راجا پرویز اشرف اور نوید قمر قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گے۔

سنی اتحاد کونسل

پارلیمانی کمیٹی کے لیے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کے نام دیئے گئے ہیں۔

جمعیت علما اسلام

جے یو آئی ف نے سینیٹر کامران مرتضی کو نامزد کیا ہے، سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفرکو نامزد کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے بطور ممبر نامزد کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔