Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے

آئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے

لاہور (سب نیوز )سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہیکہ نواز شریف تقریبا ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔