Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس کی تقرری کیلئے سینیٹر کامران جے یو آئی کے ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے سینیٹر کامران جے یو آئی کے ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد

اسلام آباد(سب نیوز ) نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ، جمعیت علما اسلام نے سینیٹر کامران مرتضی کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا۔سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے جے یو آئی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ایک ایک نام طلب کر رکھا ہے۔سپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل کیئے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔