Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس کی تعیناتی: پیپلز پارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام بھجوا دیئے

چیف جسٹس کی تعیناتی: پیپلز پارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام بھجوا دیئے

اسلام آباد(سب نیوز ) چیف جسٹس کی تعیناتی بارے پارلیمانی کمیٹی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے نام بھجوا دیئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا نام بھجوا دیا گیا، فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کے نام بھی بھجوا دیئے گئے۔ فاروق ایچ نائیک سینیٹ کی جانب سے جبکہ راجا پرویز اشرف اور نوید قمر قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔