Tuesday, October 22, 2024
ہومشوبزنابالغوں کے ساتھ فحش مناظر کی فلمبندی،معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کیخلاف مقدمہ درج

نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر کی فلمبندی،معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (آئی پی ایس )پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
یہ کارروائی بوریولی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد ہوئی جو کہ یوگا انسٹرکٹر سواپنیل ریواجی کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا کہ آلٹ بالاجی کی تین ویب سیریز، جن میں کلاس آف 2017 اور کلاس آف 2020 شامل ہیں، میں نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر فلمائے گئے۔ الزام ہے کہ ان سیریز میں اسکول یونیفارم میں ملبوس نابالغ اداکاروں کو نامناسب اور فحش حرکات میں ملوث دکھایا گیا۔
عدالتی حکم پر پولیس نے ایکٹ کی مختلف دفعات، بشمول سیکشن 13 اور 15، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67(اے )، ویمن پروہیبیشن ایکٹ، انڈین پینل کوڈکے سیکشن 292، 293، 295(اے )کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ ان الزامات کا مقصد نابالغوں کے غلط استعمال، فحش مواد، اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔آلٹ بالاجی یا پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔