Tuesday, October 22, 2024
ہومتازہ ترینیحیی السنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی بمباری میں اضافہ، 87فلسطینی شہید

یحیی السنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی بمباری میں اضافہ، 87فلسطینی شہید

غزہ (آئی پی ایس )غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔

پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔امدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔ خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی۔غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔