Tuesday, October 22, 2024
ہومپاکستانچیف جسٹس نے کہا جو بھی آئینی ترمیم لاگو ہوگی وہ میرے بعد ہوگی،اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس نے کہا جو بھی آئینی ترمیم لاگو ہوگی وہ میرے بعد ہوگی،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے اندر آئینی بینچز کی تقرری یا آئینی عدالت کے لیے ہونے والی ترمیم کے حوالے سے واضح کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنی مدت میں توسیع کے حوالے سے انہیں کیا کہا تھا۔

سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے کی تجویز ہے اور آئینی بینچز کا تقرر بھی مجوزہ جوڈیشل کمیشن کرے گا، یہ ایک زیرالتوا ایجنڈا تھا، جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحرک کیا اور اس حوالے سے کئی اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پروپیگنڈہ کیا گیا کہ موجودہ چیف جسٹس کو رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے لیکن موجودہ چیف جسٹس سے میری تین دفعہ آفیشل ملاقات ہوئی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا میں اپنی مدت پوری کرکے چلا جاوں گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس نے بتایا کہ جو بھی آئینی ترمیم لاگو ہوگی وہ میرے بعد ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔