Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا۔ تمام وفاقی وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاس میں موجود تھے۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔