Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم: ہمارے دو سینیٹرز حکومت کی طرف ہیں، پی ٹی آئی نے فضل الرحمان سے مزید وقت مانگ لیا

آئینی ترمیم: ہمارے دو سینیٹرز حکومت کی طرف ہیں، پی ٹی آئی نے فضل الرحمان سے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد(سب نیوز ) 26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے، آئینی ترمیم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر جا پہنچا، جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرمولانا فضل الرحمان کواعتماد میں لیا گیا، پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی ترامیم پرمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں بتایا کہ بانی چئیرمین نے پیر تک آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کیے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بھی بلاول سے مشاورت کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے بلاول کو کہا کہ میں آج ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا، مجھ سے پی ٹی آئی نے کل تک وقت مانگا ہے، مجھے کل تک کا وقت دیں، کل پی ٹی آئی کی طرف سے جواب آئے گا۔قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا تھا اور آئینی ترمیم پر مشاورت کی تھی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنماں نے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کی تھی کہ انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

بعدازاں پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، علی ظفر، اسد قیصر اور حامد رضا شامل تھے، پی ٹی آئی کا وفد اڈیالا جیل پہنچا اور عمران خان سے آئینی ترمیم پر تفصیل سے مشاورت کی اور پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر کی طرف روانہ ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اسد قیصر، علی ظفر، حامد رضا اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے۔ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔