Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت، چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت، چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی۔چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کر لی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب ماسٹرسے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بغیراوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرکیسے آئی؟خیال رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی۔ اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مثر نہیں ہوسکتا۔ لہذا، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

ملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی اپیل پر نمازہ جنازہ کی آدائیگی
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر ملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت ملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، جھنگ شہدادپور ، ٹنڈو الہیار اور دیگر شہروں میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، لاہور میں پریس کلب کے باہر شہید یحیی السنوارکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی،شرکا نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں پرجوش نعرے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر شرکا نے حماس رہنماں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر غائبانہ نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی شخصیات،تاجروں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر شہیدیحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گی،،نماز جنازہ مفتی یوسف کشمیری نے پڑھائی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھاکہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے۔ اسرائیلی سربریت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مثر کردار ادا نہیں کر رہا۔ غزہ کے لوگوں نے دلیری کی مثال قائم کی ہے۔ ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر حافظ عمران لیاقت بھٹی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی، شرکا نے فلسطین کی آزادی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ راولپنڈی میں پریس کلب کے باہرضلعی جنرل سیکرٹری مبین صدیقی نے حماس رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ ملک بھر کی طرح ملتان، شیخوپورہ، قصور، گجرات، مری، جہلم چکوال،سوات،شہداد پور، بہاولپور،مظفرگڑھ،لیہ،وکاڑہ سمیت ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر حماس رہنما کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گی جہاں شہریوں نے شمالی غزہ میں جاری بدترین محاصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوری یہ محاصرہ ختم کرے اور فلسطینیوں کو ان کا حق آزادی دیا جائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ۔

تحریک صوبہ ہزارہ کی کے پی کے کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کا اعلان
اے این پی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نائے نام کو مسترد کرتے ہیں،سردار یوسف
اسلام آباد (سب نیوز )آئینی ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل ہوئی تو ہر حد تک جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماں سردار محمد یوسف ‘ مرتضی جاوید عباسی اور پروفیسر سجاد قمر نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کر رہے تھے وفد میں فنانس سیکرٹری محمد پرویز ‘ نائب صدر نوید الرحمان ‘ سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی سینئر صحافی اصغر چوہدری ‘ حسین احمد ‘ قیصر تنولی ‘ سردار اویس ‘ شکیل احمد و دیگر شامل تھے – چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماں سے حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں سردار محمد یوسف نے کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی خان کے خیبر پختونخوا کے نائے نام کو مسترد کرتے ہیں، آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ، ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے وقت کی ضرورت ہے ، صوبہ ہزارہ تحریک گزشتہ ایک دہائی سے چل رہی ہے جو کوئی متنازعہ بھی نہیں ، سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اے این پی کے رہنما نے اس موقع پر نام کی تبدیلی کا بیان دے کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، ہم نے اپنی قیادت کو متنبہ کروایا ہے کہ آئینی ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کرنے کی شق کسی صورت قبول نہیںکرینگے۔

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ اجلاس تاخیر کا شکار، سینیٹرز ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے باہر نکل گئے

اسلام آباد (سب نیوز )آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی پلان میں تبدیلی آئی ہے، آئینی ترمیم پہلے قومی اسمبلی میں لائی جاسکتی ہے، اسی لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے جلاس کے وقت میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس رات 8 بجے ہونا تھا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ تاہم، سینیٹ اجلاس تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

سینیٹ اجلاس کا وقت اس سے قبل تین بار تبدیل ہوچکا ہے۔ اجلاس کے لیے پہلے صبح گیارہ بجے پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے، پھر ساڑھے چھ بجے کا وقت دیا گیا جو بعد میں 8 بجے کردیا گیا ہے۔اسی طرح وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پہلے صبح نو بجے تھا، پھر ساڑھے بارہ بجے اور بعد میں ڈیڑھ بجے کر دیا گیا مگر وہ بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھ بجے سینیٹ اجلاس کا وقت ہوا تو ایوان میں گھنٹیاں بجا دی گئیں، لیکن کوئی سینیٹر ایوان میں نہ پہنچا۔سینیٹر مصدق ملک ایک دروازے سے ایوان میں آئے دوسرے سے نکل گئے، پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان بھی سینیٹ ہال میں آئیں اور دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئیں، سینیٹر حافظ ساجد میر بھی سینیٹ ہال میں آئے اور دوسرے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔ ساڑھے آٹھ بجے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاس پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔