Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزمرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی اپیل پرملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی اپیل پرملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر ملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت ملک بھر میں حماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، جھنگ شہدادپور ، ٹنڈو الہیار اور دیگر شہروں میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، لاہور میں پریس کلب کے باہر شہید یحیی السنوارکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

،شرکا نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں پرجوش نعرے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر شرکا نے حماس رہنماں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر غائبانہ نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی شخصیات،تاجروں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر شہیدیحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گی،،نماز جنازہ مفتی یوسف کشمیری نے پڑھائی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھاکہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے۔ اسرائیلی سربریت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مثر کردار ادا نہیں کر رہا۔ غزہ کے لوگوں نے دلیری کی مثال قائم کی ہے۔ ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر حافظ عمران لیاقت بھٹی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی، شرکا نے فلسطین کی آزادی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ راولپنڈی میں پریس کلب کے باہرضلعی جنرل سیکرٹری مبین صدیقی نے حماس رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ ملک بھر کی طرح ملتان، شیخوپورہ، قصور، گجرات، مری، جہلم چکوال،سوات،شہداد پور، بہاولپور،مظفرگڑھ،لیہ،وکاڑہ سمیت ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر حماس رہنما کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گی جہاں شہریوں نے شمالی غزہ میں جاری بدترین محاصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوری یہ محاصرہ ختم کرے اور فلسطینیوں کو ان کا حق آزادی دیا جائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔