Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوز'آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں'، عمران خان جیل ملنے آئے پارٹی رہنما ئو ں پر برس پڑے،اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندونی کہانی سب نیوز پر

‘آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں’، عمران خان جیل ملنے آئے پارٹی رہنما ئو ں پر برس پڑے،اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندونی کہانی سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما ئو ں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنما ئوں کی سرزنش کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماں کو کھری کھری سنادیں۔ عمران خان کا پارٹی رہنما ئو ں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماں کی ملاقات ادھوری رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔