Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم پر پی پی اور جے یو آئی میں 100 فیصد اتفاق ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری

آئینی ترمیم پر پی پی اور جے یو آئی میں 100 فیصد اتفاق ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انکی پارٹی اور جمعیت علما اسلام میں 26ویں آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جو ڈرافٹ ہے اس پر اتفاق ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ بھی ہے اس پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق بھی بل میں تبدیلیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جو مجلس شوری میں چیزیں شامل کریں گے اس پر اتفاق کریں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ شکر ہے یہ ملاقات ہو گئی، امید ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔