Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترامیم: مولانا کا گھر مشاورت کا مرکز، بلاول کے بعد اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی پہنچ گئے

آئینی ترامیم: مولانا کا گھر مشاورت کا مرکز، بلاول کے بعد اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچیجب کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔

بلاول بھٹو کی مولانا کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کیسربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

ادھر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاور اور وفاقی وزیر داخلہ مھسن نقوی بھی مولانا فضل الرحمان بھی گھر پہنچ گئے جہاں آئینی ترامیم کے معاملے پر مشاورت کی جائیگی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہیکہ سیاسی قائدین نے بانی پی ٹی آئی کے موقف تک ملاقات میں وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان بادینی کیہمراہ بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے لان میں چہل قدمی اورگفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے جواب کے بعد مولانا کے ساتھ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا وقت دو بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔