Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی پر نہیں ہو گا

اڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی پر نہیں ہو گا

راولپنڈی(آئی پی ایس)حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں 2 دن کی توسیع کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر نہیں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 5 افراد کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے، حکومت پہلے ہی تحریکِ انصاف کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔