Saturday, October 19, 2024
ہومٹاپ سٹوریحزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

بیروت:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے میں کسی قسم کی اطلاعات کی کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔
سعودی ٹی وی چینل الہدات کے مطابق حزب اللہ نے لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔