Saturday, October 19, 2024
ہومدنیایوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین سے استنبول دستاویز پرسعودی عرب میں مذاکرات کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔