Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزجتنا قابل عمل ہو یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائیگا، مجوزہ آئینی ترمیم

جتنا قابل عمل ہو یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائیگا، مجوزہ آئینی ترمیم

اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ منظور مسودیکے متن کے مطابق نئے آئینی ترمیمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔متن کے مطابق جس جتنا قابل عمل ہو یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائیگا۔

سود سے متعلق آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کا تجویز کردہ ہے۔ مسودے کے مطابق جے یو آئی نے آئین کے آرٹیکل 38، آرٹیکل 175 اے، آرٹیکل 243، آرٹیکل 230 اور آرٹیکل 203 میں ترامیم تجویز دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔