Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع

الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع

اسلام آباد (سب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مخصوص نشستوں پر عملدرآمد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

سپریم کورٹ میں سی ایم اے موجود ہے جس میں سوال ہے کہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر، الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مثر نہیں ہوسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔