Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس کا تقرر کیسے ہوگا؟مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم ترین نکات سب نیوز پر

چیف جسٹس کا تقرر کیسے ہوگا؟مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم ترین نکات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )چیف جسٹس کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی ،کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس کا نام وزیراعظم صدر مملکت کو بھجوائیں گے ،کسی جج کے انکار کی صورت میں اگلے سینیئر ترین جج کا نام زیر غور لایا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت تین سال ہوگی،،چیف جسٹس کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کرنے کی تجویز ،آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ اپنے طور پر کوئی ہدایت یا ڈیکلریشن نہیں دے سکتی۔آرٹیکل 186 اے کے تحت سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے کسی بھی کیس کو کسی دوسری ہائی کورٹ یا اپنے پاس منتقل کر سکتی ہے،ججز تقرری کمیشن ہائی کورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔